نیو کراچی ، گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان خاکستر

آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر گودام میں اچانک بھڑک اٹھی تھی ، وجوہات معلوم نہ ہوسکی

منگل 15 اگست 2017 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) نیو کرچی صنعتی ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے نیو کراچی سیکٹر G11 میں واقع گارمینٹس فیکٹری کی تیسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود کپڑے سمیت دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو ملتے ہی ابتدائی طور پر دو گاڑیاں روانہ کی گئیں اور بعد ازاں مزید گاڑیاں بھیجی گئیں انہوںنے بتایا کہ مجموی طور پر تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی جہاں گودام بنا ہوا تھا اور آگ نے عمارت کی دوسری منزل پر موجود سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :