نوشکی میں ریلوے ٹریک پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا،

8سے 10فٹ ٹریک کو نقصان

منگل 15 اگست 2017 14:31

نوشکی میں ریلوے ٹریک پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا،
نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) نوشکی کے علاقے زنگی آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سی8سے 10فٹ ٹریک کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو نوشکی کے علاقے زنگی آباد ریلوے ٹریک پر اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8سے 10فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :