آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا

منگل 15 اگست 2017 13:38

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ،ْ مالاکنڈ ،ْہزارہ ،ْگلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے،تاہم مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن ،ْگلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزاسلام آباد ،خیبرپختونخواہ، بارکھان، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش میانوالی میں 91 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،ْمنڈی بہاؤالدین چون، نورپورتھل 45 ،لیہ 42 شورکوٹ 40، چکوال 38، گوجرانوالہ 37، ٹوبہ ٹیک سنگھ 34، کوہاٹ 27 اور مالم جبہ میں 21ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :