یاسین ملک اور دیگر رہنمائوں کی صورہ ہسپتال میںسید علی گیلانی کی عیادت

منگل 15 اگست 2017 13:13

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک سرینگر کے صورہ ہسپتال میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی عیادت کے بعد فرنٹ چیئرمین حزب المجاہدین کے کمانڈرمحمد یاسین ایتو کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ناگام چاڈورہ روانہ ہوئے لیکن انہیںبھارتی پولیس نے چاڈورہ میں روک کر گرفتار کرلیا۔

دریں اثناء جموںو کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ اور حریت رہنما جاوید احمد میر نے بھی سید علی گیلانی کی عیادت کی ہے۔ ان کے ہمراہ سالویشن مومنٹ کے رہنمااعجاز کشمیری، بشیر سلفی اور فاروق احمد بھی تھے ۔ انہوں نے علیل رہنما کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :