جنیدجمشید کے بغیر پہلایوم آزادی دلوں کودکھی کرگیا

مرحوم کے بیٹوں نے دل دل پاکستان کی صدا سے پھرولولہ تازہ دے گیا

منگل 15 اگست 2017 12:33

جنیدجمشید کے بغیر پہلایوم آزادی دلوں کودکھی کرگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) جنید جمشید ہم میں نہ رہے ان کے بغیر پہلا یوم آزادی دلوں کو جہاں دکھی کرگیا، وہیں دل دل پاکستان کی صدا سے پھرولولہ تازہ دے گیا۔

(جاری ہے)

یوم آزادی پر نجی ٹی وی نے مرحوم جنید جمشید کے بیٹوں کو مہمان بنایا، تیمور، بابر، سیف اللہ نے جذبات کا اظہارکیا، جنید جمشید کی وطن سے محبت کا تذکرہ کیا۔تیمو بابر اور سیف اللہ نے قومی گیت بھی سنایا، دل دل پاکستان ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گا اور ہمیشہ جنید جمشید کی یاد دلائے گا۔

متعلقہ عنوان :