پنجاب میں علاج کی معیاری سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا‘

سرکاری ہسپتالوں میں اربوں روپے کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں، ہفتہ صحت کا مقصد آگاہی اور علاج کی مفت سہولتیں فراہم کرنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان

منگل 15 اگست 2017 12:26

پنجاب میں علاج کی معیاری سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی تاریخ کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہفتہ صحت کا مقصد آگاہی اور علاج کی مفت سہولتیں فراہم کرنا ہے‘ علاج کی معیاری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا‘ سرکاری ہسپتالوں میں اربوں روپے کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں‘ شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کے اقدامات سے خاطر خواہ بہتری آئی ہے‘ ہسپتالوں میں بلڈ سکریننگ‘ ویکسینیشن اور آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں ہفتہ صحت خدمت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہفتہ صحت کا مقصد آگاہی اور علاج کی مفت سہولتیں فراہم کرنا ہے علاج کی معیاری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا۔

(جاری ہے)

شعبہ صحت کی بہتری اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے وسائل سے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں اربوں روپے کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کے اقدامات سے خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ہسپتالوں میں بلڈ سکریننگ ‘ ویکسینیشن اور آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔ کیمپس میں حاملہ خواتین کا معائنہ اور بچوں کی ویکسینیشن کا مفت انتظام ہوگا ہیپاٹائٹس‘ ایڈز‘ ذیبابیطس اور دیگر بیماریوں کے بھی مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے۔