کشمیر کا مسئلہ گولی یا گالی سے نہیں بلکہ گلے مل کر حل ہو گا۔ مودی کی عقل ٹھکانے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 اگست 2017 11:32

کشمیر کا مسئلہ گولی یا گالی سے نہیں بلکہ گلے مل کر حل ہو گا۔ مودی کی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2017ء) : بھارت میں آج یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے بھارتی عوام کو جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گولی یا گالی سے نہیں بلکہ گلے ملنے سے حل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر پر مل کر کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

نریندرا مودی نے کہا کہ نیا بھارت جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔جمہوریت صرف ووٹ تک محدود نہیں ہے۔ نئے بھارت کی جمہوریت ایسی ہو گی جس میں نظام کی بجائے عوام سے ملک چلے گا۔ پاکستان کا نام لیے بغیر اپنے خطاب میں نریندرا مودی نے کہا کہ جب سرجیکل اسٹرائیکس ہوئیں تو دنیا بھر نے بھارت کی طاقت کو تسلیم کیا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم اکیلے نہیں ہیں۔ دنیا کے بہت سے ملک ہماری مدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :