آرمی چیف سے نواز شریف کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ تبدیل کروانے کا مطالبہ کرنے کا انکشاف

پیر 14 اگست 2017 22:33

آرمی چیف سے نواز شریف کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ تبدیل کروانے کا مطالبہ ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2017ء) پاکستان کے مقبول اور معتبر صحافی شاہد مسعود کا اپنے پروگرام میں کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب کو منظور ہی نہیں کہ وہ نااہل ہوں اور اب انکو پاکستان بھی اچھا نہیں لگ تھا تاہم 5 ماہ پہلے تک پاکستان بہت اچھا تھا۔

(جاری ہے)

مزید گفتگو کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے فیصلے سے ایک رات قبل آرمی چیف قمر جاوید باوجود کو ایک بار نہیں بلکہ2 بار پیغام بھجوایا کہ ججز سے کہہ کر فیصلہ تبدیل کروائیں جس پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا ججز سے کوئی تعلق نہیں ہم کس بنا پر فیصلہ تبدیل کروائیں۔

شاہد مسعود نے مزید کہا کہ ن لیگ کی جانب سے پہلے جے آئی ٹی پر دباؤ ڈالا گیا اور پھر ججز پھر تاہم پیسے کی بھی پیشکش کی گئی جس کو ججز نے رد کردیا تھا۔ شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :