تھانہ ترنول پولیس کی مشکوک کارروائی ، گاڑی سے 60لیٹر الکوحل برآمد ، 3ملزمان کو فرار کرادیا گیا

پیر 14 اگست 2017 22:24

تھانہ ترنول پولیس کی مشکوک کارروائی ، گاڑی سے 60لیٹر الکوحل برآمد ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) تھانہ ترنول پولیس نے مشکوک کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 60لیٹر الکوحل برآمد کر لی جبکہ 3ملزمان کو فرار کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی اقبال گجر نے تھانہ ترنول پولیس کو بتایا کہ ڈھوک عباسی میں گشت کے دوران مہران کار نمبرIDL-6511روکی چیک کرنے پر گاڑی سے 60لیٹر الکوحل برآمد ہوئی جبکہ ملزمان چن زیب ، شہزاد اور امجد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :