جشن آزادی، بزنجو اسٹیڈ یم میں پا ک آ رمی کے زیر اہتمام محفل مو سیقی کا اہتمام

ملک بھر کے فنکاروں نے ملی نغمے سنا کر شائقین کو گر ما دیا ، آ تش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا

پیر 14 اگست 2017 22:18

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) وطن کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنائینگے۔ پا کستان قر با نیوں کی بدولت آ زاد ہوا ہے۔ دشمن کے ہر وار کو ملی جزبے اور جوش سے ناکام بنائینگے۔ گوادر پا کستان کا روشن مستقبل بننے جارہا ہے جوان باصلاحیت ہیں تعمیر اور ترقی سے خوشحالی آ ئے گی مقر رین کا تقر یب سے خطاب۔ ملک بھر کی طرح گوادر میں بھی جشن آ زادی کی تقر یبات پر وقار طر یقے سے منائی گئیں۔

جشن آ زادی کی رات کو بابا ئے بزنجو اسٹیڈ یم میں پا ک آ رمی 440ویں بر گیڈ کے زیر اہتمام محفل مو سیقی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر کے فنکاروں نے ملی نغمے سنا کر شائقین کو گر ما دیا اور رات بارہ بجتے ہی آ تش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا اور اس موقع پر پر چم کشائی بھی کی گئی دن کو پر چم کشائی اور آ زادی کے سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقر یب ضلعی سیکٹر یٹ میں کی گئی پا ک آرمی 440ویں بر گیڈ کے بر گیڈیئر کمال اصفر ، ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی، ڈی جی جی ڈی اے شہر یار تاج اور ضلع کونسل گوادر کے چیئر مین با بو گلا ب نے مشترکہ طور پر پا کستان کے 70ویں سا لگر ہ کا کیک کاٹا پو لیس اور لیو یز کے چاک و چوبند دستے نے قومی پر چم کو سلامی دی۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل ہا ل میں تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے بر گیڈیئر کمال اصفر، ڈپٹی کمشنر گوادر محمد نعیم بازئی، ڈائر یکٹر جنرل جی ڈی اے شہر یار تاج ، ضلع کونسل اور بلد یہ گوادر کے چیئر مینوں با بو گلاب اور عا بد رحیم سہرابی نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں آ زادی کا لمحہ انہتائی معنی خیز ہو تا ہے اللہ پا ک کا شکر ہے کہ آ ج ہم سب یہاں اکھٹے ہوکر وطن کی آ زادی کی سالگرہ منا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پا کستان کی آ زادی ہمارے بزرگوں اور اکا بر ین کی قر با نیوں کا ثمر ہے جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے وژن سے مسلمانوں کے لیئے الگ وطن حاصل کیا انہوں نے کہا کہ پا ک فوج اور سول ادارے سمیت سیاسی قیادت اپنے وطن کی حفاظت کے جز بے سے سر شار ہیں دشمن کے ہر حربے کا ملی جزبے سے جواب دیا جا ئے گا انہوںنے کہا کہ گوادر تعمیر اورترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے جو پاکستان کی روشن مستقبل کی نو ید بننے جارہا ہے آئیے اس دن کی منا سبت سے عہد کر یں کہ ہم تعمیر اور ترقی کا حصہ بن کر اپنے ملک کو روشنیوں کی طر ف لے جائینگے گوادر کے نوجوان انہتا ئی با صلا حیت اور ہو نہا ر ہیں ان کا جزبہ اس علاقے اور ملک کو نئی سمت دے گا ۔

تقر یب کے موقع پر تقر یری مقابلے میں کا میاب ہونے والے طلبہ اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے ۔