یوم آزادی کے حوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کی طرف سے ریلی نکالی گئی

پیر 14 اگست 2017 22:13

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) یوم آزادی کے حوالہ سے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کی طرف سے بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی اور سرپرست اعلیٰ یوتھ ونگ خواجہ جہانگیر نے کی مختلف علاقوں سے کارکن بڑی تعداد میں شامل ہوئے جبکہ وارڈ نمبر14سے سینئر نائب صدر یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان حبیب الرحمن مغل کی طرف سے آنے والی ریلی بھی شامل ہوئی۔

یہ ریلیاں یوتھ ونگ کے مرکزی آفس سے شروع ہو کر واپس دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں۔

(جاری ہے)

ریلی کے اختتام پر ایم پی اے راجہ جاوید اخلاص اور افتخار احمد وارثی خواجہ جہانگیر عابدا عوان سرفراز قریشی مہران اعوان وزیروارثی مرزا وقاص حبیب مغل سردار مزمل عادل بٹ عزیز بٹ عبداللہ کیانی مظفرشاہ نے مل کر یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر راجہ محمدجاوید اخلاص اور افتخار وارثی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست یوم آزادی کا دن ہے اس دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے۔ چودہ اگست 1947ء کو پاکستان حاصل کیا گیا جس کیلئے بڑی قربانیاں دی گئیں‘ ملک وملت کیخلاف وطن دشمنوں کی سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا دشمن کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :