مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کا کیک کاٹا گیا

پیر 14 اگست 2017 21:59

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔ ڈاکٹر زعفران خان علیزئی نے اپنے دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنوں نے عہد کیا کہ محمد نواز شریف نے جو بھی کال دی اس کیلئے یوتھ ونگ کے کارکن حاضر ہیں‘ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے پاکستان بنایا اور محمد نوا ز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت اور معاشی قوت بنایا‘ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ہمیشہ پارٹی کیلئے قربانی دی آئندہ بھی قربانی دیتے رہیں گے۔ آخر میں پاکستان کی 17 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔