تحصیل حضرو میں ریسکیو 1122کی طرف سے یوم آزدی کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام

پیر 14 اگست 2017 21:58

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) ملک بھر کی طرح تحصیل حضرو میں ریسکیو 1122کی طرف سے یوم آزدی کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باقاعدہ طور منیب احمد انچارج تحصیل حضرو کی نگرانی میں پرچم کشائی کی گئی،سلامی کے بعد باقاعدہ شہر کا ایک رائونڈ لگایا گیا جس میں عوام کو یوم آزادی کے پیغام کے ساتھ ساتھ اپنی سروسز کے بارے میں بھی پیغام دیا گیا۔ عوامی حلقوں نے ریسکیو 1122 کو ملک سے اس محبت اور آگاہی مہم پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔