مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ریلی نکالی گئی

پیر 14 اگست 2017 21:58

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) ضلع اٹک کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کر رہے تھے۔ ریلی میں طلال بٹ ‘ چیئرمین بلدیہ حضرو سعید آرائیں ،ملک انصار ،ملک مناف ،الیاس خان ،اورنگزیب خان ،نزاکت حسین ودیگر معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ قبل ازیں چھچھ بھر کے مختلف دیہاتوں سے بڑے جلوس ٹی ایم اے حضرو پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال اشر ف بٹ نے کہا کہ شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ نے جس طرح چھچھ کے عوام کے مسائل حل کیے اس کا جواب آج چھچھ کے عوام نے بڑی اکٹھ کی صورت میں دیدیا‘ 2018ء کے الیکشن میں بھی اہلیان چھچھ اسی طرح دونوں قائدین کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ان سے محبتوں کا ثبوت دینگے۔ طلال اشرف بٹ نے اہلیان چھچھ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اٹک میں ہونیوالے بڑے جلسہ عام میں ریلی کی صورت میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :