ارض پاک کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے، ڈاکٹر محمد رمضان

پیر 14 اگست 2017 21:58

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) ارض پاک کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے ، اس ملک کا معرض وجود میں آنا بھی کسی معجزہ سے کم نہیں ہے ، پاکستان اللہ کی طرف سے مسلمانوںکیلئے ایک تحفہ ہے اس کی حفاظت اور اسکی ترقی کیلئے ہم دن رات ایک کرنا ہوگا، پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے ہمیں بہت محنت کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد رضوان نے یوم آزادی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع یونیورسٹی کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔، قبل ازیں رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی نے پرچم کشائی کی ،اس موقع پر ملکی سلامتی اور تحریک آزادی کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :