ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم آزادی کی پروقار تقریب،مختلف سکولوں کے طلبہ کی شرکت، ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی

پیر 14 اگست 2017 21:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) ملک کے دیگر حصو ں کی طر ح ہزارہ ڈو یژن کے ہیڈ کوا ٹر ایبٹ آباد میں بھی ضلعی انتظا میہ کے زیر اہتما م یو م آزادی پا کستا ن کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ مر کزی تقریب کا جلا ل با با آڈیٹوریم میں انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہما ن خصو صی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر) اور نگزیب حیدر تھے جنہو ں نے پر چم کشا ئی کی۔

پر چم کشا ئی کے بعد مختلف سکو لو ں کے طلبا ء اور طا لبا ت و دیگر شر کاء نے قو می ترا نہ ،ملی نغمے اور جشن آزادی پا کستا ن حوا لے سے تقا ریر پیش کیں۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکیپٹن (ر) اور نگزیب حیدر نے کہا کہ اللہ تعا لی نے بر صغیر کے مسلما نو ں کو پا کستا ن کی شکل میں ایک آزاد اور خود مختار ریا ست سے نوا زا ہے ۔

(جاری ہے)

ریا ست کا کردار ما ں جیسا ہو تا ہے اور ریا ست کا کا م اپنے شہریو ں کو تما م ضرو ری سہو لیا ت اور حقوق فرا ہم کر نا ہوتا ہے ۔

اس موقع پر ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہم نے 70سا لو ں میں ریا ست کو کیا دیا۔ ہم سب نے یہا ں آج عظیم الشا ن دن کے موقع پر عہد کر نا ہے کہ جو غلطیا ں ہم کر چکے ہیں ان کو ختم کر کے اس ملک کی تعمیر و تر قی خو شحا لی و امن اور سلا متی کے لئے اپنی تما م تر توا نا ئیا ں برو کا ر لا تے ہو ئے اس کا نا م رو شن اور او نچا کر نا ہے اور اس آزادی کی قدر کر نی ہے ۔

یہ ملک ہمیں طشتری میں رکھ کر نہیں ملا بلکہ لا کھو ں جا نو ں کی قر با نی کے بعد یہ عظیم نعمت نصیب ہو ئی ۔تقریب میں انتظا میہ اور پو لیس سمیت ضلعی محکمو ں کے افسرا ن ، بلد یا تی نما ئندو ں ،سر کا ری اور نجی سکو لو ں کے طلبا ء و طا لبا ت ،ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے افراد اور عما ئدین شہر کی کثیر تعداد بھی مو جو د تھی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہا کہ یہ ملک دو قو می نظریہ کے تحت بے شما ر قر با نیو ںکے بعد حا صل کیا گیااس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا اس ملک کو آزاد ہو نے کے بعد ہم نے اسے ایک فلا حی ریا ست بنا نا تھاجس میں ہر شہری کو اس کے حقوق کا تحفظ ملے اور وہ پر امن اور محفو ظ زندگی بسر کر ے لیکن یہ امر افسو س نا ک ہے کہ آزادی کے 70بر س گزر جا نے کے با وا جود آزادی کے مقا صد کا حصو ل تا حا ل ادھورا ہے تا ہم انہو ں نے کہا کہ خوشحا لی ،امن و سلا متی اور قا نو ن کی بلا دستی کے لئے ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا کر کے ان مقا صد کو پورا کر نا ہے ۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نے جشن آزادی کے سلسلے میں ہفت روزہ سپو رٹس میلہ میں حصہ لینے وا لے مختلف سر کا ری سکو لو ں کے طلباء اور طا لبا ت میں میڈل اور ٹرا فیا ں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :