محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

پیر 14 اگست 2017 22:09

ملتان ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے حوالے سے منائی جانے والی 8روزہ تقریبات کے آخری روز مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ہم نے بہت لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور ابھی تک ہم قربانیاں دے رہے ہیںتاکہ ہمارے بچے خوشحال اور آرام دہ زندگی بسر کر سکیں ، ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ملکرکام کرنا چاہیے، کوئی بھی چیز منصوبہ بندی کے بغیر ناکام ہوتی ہے کوئی بھی کام کرتے وقت ہمیں خود پر یقین ہونا چاہیئے اس طرح ہم کبھی ناکام نہیں ہونگے، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں مل کر حصہ لیں ۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ انہوں نے ملک کو کس کنارے پر لے کر جانا ہے اور اب یہ ساری باگ دوڑ اس ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہفتہ بھر جاری رینے والی سرگرمیوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا اور محنت کرنے کی تلقین کی ۔ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے حوالے سے منائی جانے والی تقریبات کے آخری روز مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی جانب سے تقریب کا آغاز پرچم کشائی، کبو تر آزاد کر کے اور غبارے چھوڑکر کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو کہ عبدلماجد نے کی جبکہ نعت رسول مبارک کی سعادت بابر سلطان نے حاصل کی اس کے بعد 14اگست کے حوالے سے خصوصی ٹیبلو جس کا موضوع" شکریہ پاکستان" بچوں نے پیش کیا ۔

مختلف ملی نغمے بابر سلطان ، محسن عباس ، نعمان ، عبیدہ یوسف ، مامون ، مافیا ، مار یہ اورشہام نے پیش کئے ۔"سیف چیرٹی ڈرامہ" عامر اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔ کورس نغمہ" کلام اقبال" اعجاز اور حمزہ نے پیش کیا۔ "شہید زندہ ہی- ڈرامہ" نسیم او ر اس کی ٹیم نے پیش کیا۔ "اے قائد کے لوٹ آئو ڈرامہ" اعجاز اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔کورس نغمہ" اے راہے حق کے شہیدوں " عبیدہ یوسف اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔

ٹیبلو جس کا موضوع" ہم ایک ہیں" سمینہ اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔ کورس نغمہ جس کا موضوع "دل سے "شہام اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔ دیسی کلچر ڈرامہ حمزہ بھٹہ اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔ کورس نغمہ "سوہنی دھرتی "شہام اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔ڈانس ٹیبلو جس کا موضوع دوستی تھا اعجاز اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔انگلش ڈرامہ جس کا موضوع "از دس انڈیپنڈنس"تھا سمینہ اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔

نغمہ جیوئے پاکستان بابر اور اس کی ٹیم نے پیش کیا ۔ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنس آفئیر مرزا عبدالقیوم اور سنیئر ٹیوٹر عثمان جمشید نے جامعہ میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی یوم آزادی کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا اور اس کی کامیابی میں فیکلٹی کے کردار کو سراہا ۔ مزید برآں جامعہ ہذاء اور پنجاب بھر کی دیگر جامعات میں منعقد کردہ سرگرمیوں میں پوزیشنز لینے والے طلباء و طالبات کی حو صلہ افضائی بھی کی گئی اور وائس چانسلر جامعہ کی جانب سے ان پروگرامز کی ذمہ داری سونپنے پر سٹاف کا شکریہ بھی اد اکیا ۔

ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنانے کے لئے دی جانیوالی لازوال قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہے ۔ یوم آزاد ی کی یہ تقریب ہماری زندہ دلی اور لازوال قوم ہونے کی دلیل ہے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک پاک کو ہمیشہ سر بلند اور جاوداں رکھیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، رجسٹرار جامعہ رفیق احمد فاروقی ، ڈاکٹر ارشد شکیل ، ڈپٹی لائبریرین میڈم روبینہ احمد ، ڈاکٹر عمار مطلوب ، رائو فرقان احمد ، پبلک ریلیشنز آفیسر محمد علی رضا سرگانہ ، سمیت سٹاف، طلباء و طالبات ، فیملیز اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :