سیالکوٹ پریس کلب میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

پیر 14 اگست 2017 22:09

سیالکوٹ ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء)سیالکوٹ پریس کلب میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت چیئرمین پریس کلب سیالکوٹ انور حسین باجوہ نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں جنرل سیکرٹری پریس کلب سیالکوٹ محمد رشید چودھری ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب سیالکوٹ رشید احمد سندھو ، شہزاد احمد ، چودھری حامد رضا کاہلوں، جاوید سلیم ڈار، عامر بٹ،ریحان نسیم ، عمر فاروق ، چودھری محمد صفدر ، نوازش قریشی ، محمد عظیم ، دانش خان ، عرفان گل ، محمد عثمان خان ، انعام الرحمن جنجوعہ سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ملکی سلامتی ، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔