شکریہ صدر پاکستان اور ہمارے مسلمان بھائیو!

اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے: ترک فضائیہ کے دستے کا یوم پاکستان پر خصوصی پیغام

muhammad ali محمد علی پیر 14 اگست 2017 21:28

شکریہ صدر پاکستان اور ہمارے مسلمان بھائیو!
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2017ء) ترک فضائیہ کے دستے سولو ترک کا یوم آزادی پاکستان پر خصوصی پیغام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے اسلام آباد میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑی ائیر شو کا انعقاد کیا گیا۔ اس شو میں پاک فضائیہ سمیت دیگر کئی اسلامی ملکوں کے فضائیہ دستوں نے بھی شرکت کی۔

اس شو میں ترکی کے فضائی دستے کی جانب سے بھی خصوصی شرکت کی گئی۔

(جاری ہے)

شو میں شرکت کے بعد ترک فضائیہ کے دستے سولو ترک کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے یوم آزادی پاکستان کا خصوصی پیغام بھی جاری کیا گیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ شکریہ صدر پاکستان اور ہمارے مسلمان بھائیو! اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے!


متعلقہ عنوان :