خانیوال ،گیسٹرو میں مبتلا 28افراد طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل

پیر 14 اگست 2017 21:46

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) گیسٹرو میں مبتلا 28افراد طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل ، تفصیل کے مطابق گزشتہ رو ز خانیوال اور گردو نوا ح میں 28افراد گیسٹرو کے مر ض میں مبتلا ہو گئے جنکو ریسکیو 1122اور دوسرے ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ، مریضوں میں پہلوان ،عبدالرشید ،اکاش ،ابیحہ ،منور ،شاہد ،ثمینہ ،انصر ،ثمر و دیگر شامل ہیں۔