سیالکوٹ، موٹر سائیکل پھسلنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت نہر میں ڈوب گئے، ماں بیٹا جاں بحق

پیر 14 اگست 2017 21:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) موٹر سائیکل پھسلنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت نہر میں ڈوبنے سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منڈیر خورد کا رہائشی 35سالہ عباس اپنی بیوی 32سالہ شکیلہ بی بی اور دوبیٹوں 7سالہ احتشام باہو اور 3سالہ اسد باہو کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل نمبری ایس ٹی ایم 4041پر سوار ہو کر اپنے سسرال گھڑتل جارہا تھا کہ ملکھانوالہ کے قریب موٹر سائیکل پھسلنے سے نہر اپر چناب میں گر گئے تاہم عباس نے کافی عرصہ تک بیوی بچوں کو اپنی باہوں میں بچانے کیلئے گھیرے رکھا لیکن کسی قسم کی امداد نہ ملنے پر بیوی اور 3سالہ اسد پانی کی لہروں کی نذر ہوگئے جبکہ عباس نے تیر کر اپنے بیٹے 7سالہ احتشام باہو کو زندہ جبکہ 3سالہ اسد کی نعش پانی سے نکال لی ۔

جبکہ شکیلہ بی بی کی نعش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رہا تاہم اس کی نعش 13ہزار کیوسک پانی کے بہائو کی نذر ہوگی ہے۔ اور ریسکیو ٹیمیں اس کی تلاش کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :