نوازشریف جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ میں منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام رہے نیب میں 29کرپشن کے کیس چل رہے ہیں ، نوازشریف اب پوچھ رہے ہیں کہ مجھے نااہل کیوں کیا گیا

سابق وفاقی وزیرقانون چودھری وصی ظفر کابیان

پیر 14 اگست 2017 21:46

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) سابق وفاقی وزیرقانون چودھری وصی ظفر نے کہا ہے کہ نوازشریف جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ میں منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام رہے نیب میں 29کرپشن کے کیس چل رہے ہیں۔ نوازشریف اب پوچھ رہے ہیں کہ مجھے نااہل کیوں کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر نااہل قرار دیا مگر ن لیگ اب اداروں پر دبائو ڈالنے کے لیے حربے استعمال کر رہی ہے جو عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

نوازشریف کو ان کے اپنے نااہل مشیروں نے مشورے دیے جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ن لیگ اب موٹر وے سے جی ٹی روڈ پر آچکی ہے۔ عدلیہ نے قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ دیا ہے آرٹیکل 62/63کو ختم کرنے کا جو پلان بنایا جا رہا ہے اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ سارا ڈرامہ نیب اور سپریم کورٹ پر ڈالا جا رہا ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کو موثر تعاون کرنا ہوگا۔