پاکستان کے ستر سالہ یومِ آزادی کے موقع پر نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام

پیر 14 اگست 2017 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) پاکستان کے ستر سالہ یومِ آزادی کے موقع پر نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں ملی جوش و ولولہ سے سرشار ایک شاندار تقریب 14اگست 2017؁ء صبح 9:30بجے منعقدہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینکڑوں طلبہ و طالبات ، گرلز گائیڈ اور سول سوسائٹی کے نمائندے مہران گیٹ سے ایوانِ قائد تک طویل و عریض قومی پرچم تھام کر اسلام آباد پولیس بینڈ کی حُب الوطنی سے معمور دھنوں پر مارچ پاسٹ کرتے ہوئے ایوانِ قائد تک آئیں گے جہاں پرچم کشائی کی روایتی تقریب برپا کی جائے گی۔

جس کے بعد کونسل کے آڈیٹوریم میں ملی نغموں، تقاریر اور ٹیبلو کا رنگ رنگ پروگرام ہوگا۔ ان تقریبات میں عوام کو شرکت کی دعوتِ عام دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :