مہمند ایجنسی میں جشن آزادی جوش و خروش سے منائی گئی
پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیرنے پرچم کشائی کی، لیویز و خاصہ دار فورس یادگار شہداء پر پھول چڑھائے
پیر 14 اگست 2017 21:11
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں پاکستان کا سترواں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے مختلف تحصیلوں میں جشن آزادی کے حوالے سے تقاریب منعقد کئے۔
ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محموود اسلم وزیر نے پی اے آفس سبزہ زار میں پرچم کشائی کی اور بعدمیں پاک فوج 14 این ایل آئی کے میجر فخرالدین،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ حمیدالرحمان، اے پی اپر مہمند حمیداللہ خٹک ، اے پی اے لوئر مہمند نوید اکبرخان اور قومی مشران کے ہمراہ نئے بنائے جانے والے خاصہ دار ولیویز فورس یادگار شہداء پر حاضری دیکر پھولوں کے چادر چڑھائے۔مرکزی پروگرام ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی ہائیرسیکنڈری سکول گرائونڈمیں منعقد ہواجس میں تمام اقوام کے قبائلی مشران ، مقامی لوگوں، کھلاڑیوں اور جوانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ محکمہ جنگلات ، محکمہ زراعت ، محکمہ لائیو سٹاک نے سٹال اور مقامی ملک نثار احمد حلیمزئی نے حجرہ ماڈل بنایا تھا جس میں شرکاء نے بھر پور دلچسپی لی ۔قومی ترانے اور لیویز پریڈ کے بعد ایجنسی سپورٹس اینڈ کلچر اینڈ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے زیر اہتمام کبڈی ، جمناسٹک ، رسہ کشی اور کراٹے کے مقابلے ہوئے۔ اور مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے گرائونڈ کا چکر لگایا۔ سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے جشن آزادی کے مناسبت سے خاکے پیش کئے۔ لیویز فورس کے جوانوں نے مارچ پاس اور دہشت گردی سے نمٹنے کے مقابلے کا بہترین ریہرسل کرکے پی اے مہمند سے پچاس ہزار روپے کا انعام حاصل کیا۔ تقریب کے آخر میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر ، مہمند رائفلز ونگ کمانڈرمحمد عمیر اور سپورٹس منیجر سعید اختر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔آخر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے کہا کہ مہمند ایجنسی کے امن و امان کے لئے سیکیورٹی فورسز، لیوز و خاصہ دار فورس سمیت قبائلی عمائدین اور عوام نے قیمتی جانی نذرانے پیش کرکے لازوال تاریخ رقم کی ہے۔ ان قربانیوں کے بدولت ہم پر امن فضاء رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں اب بھی ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔جس کا ہم سب نے مل کر مشترکہ کوششوں سے اس کا مقابلہ کرنا ہے۔ساری مہمند ایجنسی ایک جسم کا مانند ہے ہر جگہ دہشت گردی کے اثرات سارے علاقے پر ہوتے ہیں ۔ قبائلی عمائدین اور عوام حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں۔ علاوہ ازیں جشن آزادی کے روز ایجنسی کے غلنئی بازار، یکہ غنڈ بازار، میاں منڈی بازاراورچاندہ بازار کو سبز ہلالی پر چموں سے سجایا گیا تھا۔ پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اور تحصیلداران نے غلنئی بازار کادورہ کیا اور بہترین زیبائش اور جھنڈوں کی سجاوٹ پر دکانداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.