نواز شریف کاانقلاب نوازبچائوانقلاب ہے،خورشید شاہ

جی ٹی روڈ ریلی پر 40 سے 50 کروڑ خرچ ہوئے جوکہیں اورسے آئے،جی ٹی روڈ احتجاجی ریلی کس کیخلاف تھی ،تقریب سے خطاب

پیر 14 اگست 2017 20:59

نواز شریف کاانقلاب نوازبچائوانقلاب ہے،خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کاانقلاب نوازبچائوانقلاب ہے،جی ٹی روڈ ریلی پر 40 سے 50 کروڑروپے خرچ ہوئے جوکہیں اورسے آئے،جی ٹی روڈ احتجاجی ریلی کس کیخلاف تھی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاآرٹیکل 62،63 کیسے اور کیوں ختم ہوگا ، جب ہم آرٹیکل62،63 کوختم کررہے تھے تو اس وقت نوازشریف کے ذہن میں سازش تھی،وہ آصف زرداری کومیموگیٹ سکینڈل میں پھنساناچاہتے تھے،اپوزیشن لیڈر نے کہا میاں صاحب کیخلاف کسی سیاسی جماعت نے توساز ش نہیں کی،جب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوسزاہوئی تومیاں صاحب نے کہاکہ اسی وقت نکل جائو،۔۔عباس شاہد