جشن آزادی سائیکل ریس پشاور کے عبدالباسط نے جیت لی

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل نے انعامات تقسیم کئے

پیر 14 اگست 2017 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) یوم آزادی پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان سائیکل ریس پشاور کے عبدالباسط نے جیت لی ، عمران خان نے دوسری جبکہ نبیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان ، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ذاکر خان،لئیق زادہ ، این جے مفتی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نوشہرہ کے تعاون سے جشن آزادی پاکستان سائیکل ریس پشاور سے نوشہرہ تک منعقدکی گئی ‘42 کلو میٹر پر محیط ریس صبح نو بجے قلعہ بالاحصار پشاور سے شروع ہوئی جس میں دس کلبوں سے 62 سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جن میں اسلام آباد ، پاکستاآرڈیننس فیکٹری، فاٹا ، مردان ، سوات ، چارسدہ اور پشاور کے سائیکلسٹ شامل ہیں ۔

ریس کا باضابط افتتاح سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان اور ڈی سی نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان نے کیا ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ صوبائی سیکرٹری نثار احمد بھی موجود تھے۔آزادی سکریچ روڈ سائیکل ریس میں پشاور کے عبدالباسط نے 1:12:84 ٹائم کے ساتھ پہلی ، عمران خان نے دوسری نبیل خان نے تیسری ، سوات کے ذیشان نے چوتھی ، فاٹا کے تنزیل نے پانچویں اور مردان کے رب نواز نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ،جبکہ آرڈنری روڈسائیکل ریس میں پشاور کے ذیشان نے پہلی ، چارسدہ کے صادق الله نے دوسری اور عزیزاللهنے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ریس میںمراد علی نے چیف جج ، اخترسلیم ، ابراہیم سبحانی اور محمد علی نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ ریس کیلئے بہترین انتظامات پر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اظہر علی شاہ نے ریسکیو112 ، ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :