چیچہ وطنی، پولیس نے دو موٹر سائیکل چور گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی

پیر 14 اگست 2017 20:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) پولیس نے دو موٹر سائیکل چور گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی، رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چوری ہونے والی محمد سلیم کی موٹر سائیکل نمبر 8812-VRKاڈا غازی آباد سے قیصر وغیرہ دو افراد سے برآمد ہوئی جس پر پولیس تھانہ غازی آباد نے ملزم قیصر اس کے ساتھی کے گرفتار کرکے دونوں ملزمان کے خلاف محمد سلیم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :