حافظ آباد ،راہگو سیداںکے قریب تیز رفتار ڈمپرنے ایک سال کی بچی کو کچل کر ہلاک کردیا ،ڈرائیو فرار ہوگیا

پیر 14 اگست 2017 20:00

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں راہگو سیداںکے قریب تیز رفتار ڈمپرنے ایک سال کی بچی کو کچل کر ہلاک کردیا جبکہ ڈرائیو فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

اصغر علی ولد باطے خان اپنی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گائوں فتیکی جارہاتھا کہ جب وہ راہگوسیداں کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سلپ ہونے سے اسکی بیٹی زمین پر جاگری جسے پیچھے آنے والے تیز رفتارڈمپرنے کچل کر ہلاک کردیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :