ڈپٹی کمشنر چکوال کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،مختلف وارڈ کا معائنہ کیا، مریضوں کی مزاج پرسی کی

پیر 14 اگست 2017 19:58

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے یوم آزادی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعلیٰ انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ، فرداً فرداً مریضوں سے مزاج پرسی کی اور ڈاکٹروں سے ان کے فرائض اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے استفسار بھی کیا۔

اور تعمیراتی کام کے حوالے سے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی اور مریضوں کو جشن آزادی کے حوالے سے مٹھائی بھی تقسیم کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال شجاع قطب بھٹی نے دارالامان کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر لاوہ، تلہ گنگ ، کلر کہار اور چکوال کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجہ تنویر صفدر اور ڈی ایم او چکوال بھی تھے۔