پاکستان لاالہ الااللہ کے نام پر بنا تھا،مگر افسوس 70سال گزرنے کے باوجود ملک میں اسلامی طرز حکومت تاحال نہ بن سکی،

مشتاق احمد خان عدالتوں میں قرآن کی بجائے انگریزی قانون کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیںکیونکہ حکمران کعبہ کی بجائے واشنگٹن کو اپنا قبلہ سمجھتے ہیں، امیر جماعت اسلامی کے پی کے

پیر 14 اگست 2017 19:58

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان لاالہ الااللہ کے نام پر بنا تھا۔مگر افسوس کی بات ہے کہ 70سال گزرنے کے باوجود ملک میں اسلامی طرز حکومت تاحال نہ بن سکی،عدالتوں میں قرآن کی بجائے انگریزی قانون کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیںکیونکہ حکمران کعبہ کی بجائے واشنگٹن کو اپنا قبلہ سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیربابا میںجے آئی یوتھ گدیزئی کے زیر اہتمام جیوے پاکستان یوتھ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے علاوہ کنونشن سے جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر عبدالغفار،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد خنیف،یوتھ کے ضلعی صدر عاشق علی،زونل صدر عباس شاہین ،عالم خان ،حمد اللہ حامدی ،امین الرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر امن ،تعلیم ،صحت ،روزگار ،ترقی ،انصاف اور آزادی کی زندگی میسر نہیں ۔یہ سب اسلام کیساتھ آئیگا،ملک میں اسلامی نظام نہ ہونے کی اصل ذمہ دار 70 سالوں کے کرپشن زدہ سیاستدان ہیںانہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بچے تعلیم بیرون ملک،علاج بیرون سے کراتے ہیں ،یہاں سے حکمران اپنے آپ اور نسلوں کیلئے بینک بیلنس بڑھا رہے ہیں۔اس طبقے کیخلاف جماعت اسلامی نے اعلان جنگ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دینگے۔