نوشکی میں بھی یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا

پیر 14 اگست 2017 19:48

نوشکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء)ملک کی 70 ویں جشن آزادی کے دن جس طرح پورے پاکستان میں جوش و خروش کے ساتھ پاکستانیوں نے آزادی کا جشن منایا اسی طرح ضلع نوشکی میں بھی عوام نے بھرپور جوش جذبے سے 70ویں جشن آزادی منائی۔

(جاری ہے)

نوشکی میں ،عوامی نمائندوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی، پرچم کشائی کے تقریب میں ایف سی نوشکی اور انتظامیہ کے آفیسران کیساتھ قبائلی عما ئدین نوجوانوں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، منتخب عوامی نمائندگان اور سول اور فوجی افسران کی قیادت میں ایف سی ہیڈ کوارٹر سے نوشکی شہر میں تاریخی ریلی نکالی گئی جو نوشکی کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلی تھی 180 میٹر لمبا قومی پرچم کے بنائی گئے قومی پرچم کو تامے نوجوانوں نے شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوکر ایف سی 110 ونگ کے مقام پر اختتام پزیر ہوا ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈھول کی تاپ پر نوجوانوں نے رقص کرتے ہوئے خوشیاں منائی، ایف سی میوزیکل بینڈ گھوڑ سوار جوانوں کی جشن آزادی کے ریلی میں شرکت نے عوام کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔

ریلی سے نوشکی شہر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آئی۔