جمرود میں خاصہ دار فورس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی، تین ملزم گرفتار

پیر 14 اگست 2017 19:26

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) خیبرا یجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ دار فورس نے دو مختلف کارر وائیوں میں بھاری مقدار میں منشیا ت پکڑ کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پہلے واقع میں خاصہ دار فورس نے ایک مشکوک کاڑی کا پیچا کرکے جو بھگیاڑی چیک پوسٹ سے ڈرائیور بگا یا تھا سپیرہ روڈ پر پکڑ لیا اور اس کے خفیہ خانون سے 28 کلوگرام افیون اور 21 کلوگرام چرس بر آمد کرکے گاڑی کے ڈرایئور حاجی شیر کو بھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسرے واقع میں خاصہ دار فورس نے تلاشی لینے کے دوران جمرود سپیرہ روڈ پر دو پیدل چلنے والے افراد سے مجموعی طور 10دس کلوگرام چرس بر آمد کیا ، دونوں ملزموںنے جن کے نام گل احمد اور عقل میر ہے اپنی جسموں سے پانچ پانچ کلوگرام جرس باندھ لئے تھے ۔خاصہ دار فورس کے مطابق یہ سمگلرز منشیات کو وادی تیراہ سے پشاور کو سمگل کرانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ اس میں ناکام ہو گئے تاہم خاصہ دار فورس نے ان تینوں ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کے مقدمات درج کر کے جمرود کے حوالات میں بند کر دیئے ہیں جہاں پر ان سے مزید تفتیش ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :