باجوڑایجنسی ،قبائلی عمائدین کی کوششوں سے دوفریقوں کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا

پیر 14 اگست 2017 19:26

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) باجوڑایجنسی میں قبائلی عمائدین کی کوششوں سے دوفریقوں کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا۔

(جاری ہے)

سابق گورنر خیبر پختونخواہ شوکت اللہ کے فرزند نجیب اللہ ، ملک سلطا ن زیب لرخلوزو اور ملک جاوید لرخلوزو کی کوششوں سے تحصیل ماموند کے علاقہ ایراب کے دو فریقوں کے درمیان تنازعہ ختم ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے تنازعے میں گرفتار ہونیوالے 8افراد کو آ ج خار جیل سے رہاکردیاگیا ۔مقامی لوگوں نے تنازعے کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشران کے کوششوں کو سراہا۔