بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے کردار کو رہتی دنیا تک کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے،

بدقسمتی سے ہم نے جس مقصد کیلئے ملک حاصل کیا تھا وہ پورا نہ ہوسکا ،70 سالوں کے دوران ہمیں مختلف چیلجز کا سامنا رہا ہے، سینئر رہنما مسلم لیگ سابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ

پیر 14 اگست 2017 18:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) مسلم لیگ کے سینئر رہنما سابق وزیر دفاع سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے کردار کو رہتی دنیا تک کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے،جس طرح اپنی بصیرت، زہانت اور حکمت عملی انگریزوں اور ہندؤں سے آزادی دلائی اس پر آج بھی ملک میں 20 کروڑ عوام قائد اعظم کا حسان مند ہے۔

بروز پیر اپنے بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے جس مقصد کیلئے ملک حاصل کیا تھا وہ پورا نہ ہوسکا 70 سالوں کے دوران ہمیں مختلف چیلجز کا سامنا رہا ہے اور ازلی دشمن ہمیشہ ہمیں اندرونی اور بیرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش کرتا رہاانہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی نعمت سے کم نہیں ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ آج جو بھی شناخت ہے اس ملک کی بدولت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرناہوگا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جو خواب دیکھا تھا وہ اسی صور ت میں پورا ہوگا کہ ہم ہر طبقے کے ساتھ انصاف کریں گے اور عام لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ غربت ، ناخواندگی ، طبی سہولیات کی عدم فراہمی آج بھی اہم مسائل ہیں تاہم سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جو ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے تابع ہے ملک دشمن عناصر معصوم شہریوں اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد ہمارے حوصلوں کو پست کرنا ہے تاہم شہداء کی قربانیوں کے باوجود ہمارا عزم آج بھی پختہ ہے کہ اس ملک سے دہشت گردی کا خا تمہ ضروری ہے تاکہ یہ دھرتی قائد اعظم اور علامہ اقبال کا حقیقی ملک بن سکے ۔