شیخو پورہ ، ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ،

21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ بڑھا گیا ، ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او،منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے پرچم کشائی تقریب میں شرکت کی

پیر 14 اگست 2017 18:52

شیخو پورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں جشن آزادی ِپاکستان کو بھرپورطریقہ سے منایا گیا 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ کی گونج میں ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے پرچم کشائی کی۔بعد ازاں پولیس بینڈنے قومی ترانہ اورقومی پرچم کو گارڈ آف آرنر پیش کیا جبکہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر مریدکے سے قوت سماعت سے محروم اسپیشل بچوں نے اپنے مخصوص انداز میں آزادی کے نئے سال کا استقبالیہ، ملی نغمہ پر اپنی خوبصورت پرفارمنس سے پیش کیا تقریب میں ایم سی گرلز ہائی سکول اکبر بازار کی بچیوں نے ملی نغمے بھی پڑھے جبکہ مختلف سکولوں کے بچوں نے آزادی کے موضوع پر تقاریرکر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں خصوصی کیک بھی کاٹاگیا اور سٹاف کی جانب سے قومی نغمے بھی پڑھے گئے۔ تقریبات کا سلسلہ گذشتہ ایک ہفتہ سے یوم آزادی تک جاری رہا، جس میں گذشتہ رات صوفی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیاجبکہ آزادی کی جنگ میں شہید ہونے والوںکے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوںکا نظرانہ پیش کر کے قربان ہونے والوں کی یاد میں صدر چوک پر چراغاں بھی کیا گیا ۔

ہر سال کی طرح یوم آزادی ِپاکستان کوبھرپورطریقہ سے مناتے ہوئے کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ میں میجک شو اور پتلی تماشہ، بچوں کے لئے ’’پاکستان مائی ڈریم لینڈ‘‘ کے عنوان سے شیخوپورہ میں پینٹنگ مقابلوں کے مواقع، فیصل آباد بائی پاس پر موٹر بائک شو جبکہ آزادی مشاعرہ جیسے پروگرام بھی مرتب کئے گئے ۔ منتخب ممبران صوبائی و قو می اسمبلی نے ضلعی انتظامیہ کی ان کوششوں کوسہراتے ہوئے اہل وطن کویوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔ یوم پاکستان کوشایانِ شان طریقہ سے منانے کے لئے شیخوپورہ میں رنگا رنگ تقریبات منعقد کرنے پرڈی سی شیخوپورہ نے انتظامیہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :