پنجاب فتح کرکے دیکھائیں گے ،ا ٓنسو بہانے سے ن لیگ کو کچھ نہیں ملے گا ،ن لیگ کے قائدین مظلوم بنے کے بجائے ہمت سے کام لیں ، سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ

پیر 14 اگست 2017 18:52

پنجاب فتح کرکے دیکھائیں گے ،ا ٓنسو بہانے سے ن لیگ کو کچھ نہیں ملے گا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب فتح کرکے دیکھائیں گے ،ا ٓنسو بہانے سے ن لیگ کو کچھ نہیں ملے گا ،ن لیگ کے قائدین مظلوم بنے کے بجائے ہمت سے کام لیں نوازشریف آصف علی زرداری کے مشورے پر عمل کرتے تو آج اقتدار میں ہوتے انہوں نے برووز پیر اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کو آج پھر میثاق جمہوریت یا دآگیا ،ن لیگ خود میثاق جمہوریت کے خلاف کام کرتی رہے اور اب پھر اسے یہ میثاق جمہوریت کو اہمیت دینے کی باتیں کررہی ہے ، جب پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ جمہوری انداز میں نظام چلائے تو وہ ن لیگ نے اس مشورہ کو نظر انداز کردیا اور ملک میں سول آمریت قائم کردی ، ن لیگ کے کارکنان کے اپنے قائدین کی پالیسی سے نالاں رہے لیکن کسی نے ان کی ناراضگی کی پروا نہ کی۔

متعلقہ عنوان :