پاکستان انٹر نیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے وفد کی سابق چیئرمین ورلڈ بینک اور سیول کوریا کی ایم ڈی ایم ایف سے ملاقات

تنظیم کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر اتفاق سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 14 اگست 2017 18:52

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) :پاکستان انٹر نیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے وفد کی سابق چیئرمین امریکن ورلڈ بینک ڈاکٹر جگ سنگ لی اور سیول کوریا کی ایم ڈی ایم ایف سے ملاقات کی جس میں تنظیم کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان انٹر نیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے صدر رانا صداقت علی اور میڈیا ایڈوائزر میڈم کشور نے پرنسٹن یونیورسٹی انٹرنیشنل فنانس نیٹ ورکس اور مسٹر سیو نگون کم سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ڈبلیو ایس سرمایہ کاری اور ترقی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان انٹر نیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کی بین الا قوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے سرگرمیاں و کا میا بیاں اور انٹر نیشنل تاخون ڈوم فیڈریشن کے کھیل کیلئے مختلف منصوبوں پر بنیادی طور پر شمالی کوریا اور وفاقی حکومت کے درمیان تعاون کے طریقوں کی تلاش بہترین اقدام ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکن ورلڈ بینک کے سابق چیئرمین اور سیول کوریا پی ایچ ڈی ایم ایف پرنسٹن یونیورسٹی انٹرنیشنل فنانس نیٹ ورکس پاکستانی تا خون ڈرون جن جنگجوئوں کی طرف دکھائی گئی اسکی کارکردگی سے متاثر ہوئے اور بین الا قوامی ٹورنامنٹ میں انکی کا رکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں پاکستان انٹر نیشنل تیکوانڈو فیڈریشن کے صدر رانا صداقت علی اور میڈیا ایڈوائزر میڈم کشورنے پاکستان میں اس کھیل پر خصوصی توجہ دینے پر سفارتخانہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :