ہمیں پاکستان کو آگے بڑھانے اور اسے ترقی یافتہ اقوام کے برابر لانے کیلئے بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل کر کے اپنے اند ر ایمان اتحاد ویقین محکم پیدا کرنا ہوگا ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

پیر 14 اگست 2017 18:52

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) شیخوپورہکی تحصیل شرقپور شریف میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ، دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نیچیئرمینمیونسپل کمیٹی شرقپور شریف عمران اشرف یعقومیہ، بلدیاتی نمائندوں اور شہریوں کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو آگے بڑھانے اور اسے ترقی یافتہ اقوام کے برابر لانے کے لیے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اند ر ایمان اتحاد اور یقین محکم پیدا کرنا ہوگا ،رانا تنویر نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے انقلابی پروگرام میں ان کے حکم پر عمل کرے گی ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے قائد قوم کو مزید بلندیوں کی طرف لے جائے گے انے والے دن ماضی کے مقابلے میں قوم کے لیے سنہرہ دور ثابت ہوگا سیاسی نقادبہت جلد میاں محمد نواز شریف کے ہم قدم ہو گے قائد کے انقلابی پرگرام کی مخالفت صرف وہ عناصر کریں گے جن کی سیاست زاتی مفادات کی طرف گومتی ہے 1947تاریخ کے بعد دوبارہ ایک بار موقع فراہم کر دیا ہے ہم بحثیت قوم میاں محمد نواز شریف کی انگلی پکر کر حصول آزادی متین مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے

متعلقہ عنوان :