پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست کے طور پر حاصل کیا گیا اس کی بقاء بھی اسی نظریہ کے ساتھ وابستہ ہے، قومی یکجہتی کے جذبے کیساتھ پوری قوم کو ملکی سلامتی کیلئے کام کرنا چاہئے
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام(ف) پنجاب چوہدری عبدالجبار کا تکمیل پاکستان کے حوالے تقریب سے خطاب
پیر 14 اگست 2017 18:52
(جاری ہے)
تحریک پاکستان کے قائدین کا مقصد ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا۔ پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست کے طور پر حاصل کیا گیا اور پاکستان کی بقاء بھی اسی نظریہ کے ساتھ وابستہ ہے اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر قیام پاکستا ن کے مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔
مملکت خدادادکو درپیش تمام مسائل کا حل اسلامی نظام ہی ہے۔ پاکستا ن اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔ آزادی کی قدر ان قوموں سے پوچھیں جو محکوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار مملکت عطا کی ہے ہمیں چاہئے کہ ہم آپس کی تمام رنجشوں کو بالائے تاک رکھ کر ایک ہو جائیں اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ پوری قوم کو اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے کام کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آپس میں مل جل کر اس ملک کی خوشحالی ترقی اور امن وآشتی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارا ملک اس کے لئے ہم سے تقاضا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی سلامتی کے لئے یہ سوچ کر کام کرنا ہوگا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں وگرنہ ہم کچھ بھی نہیں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے حکومت اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کا آغازکرے اور بسم اللہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی سے کرے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.