علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے،

شعبہ صحت کی بہتری او رعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اربوں روپے کے وسائل صرف کر کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتربنایا جار ہا ہے،سرکاری ہسپتالوں میں ہر سال اربوں روپے کی معیاری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ہفتہ صحت خدمت کے انعقاد کے حوالے سے پیغام

پیر 14 اگست 2017 18:52

علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے صوبے کی تاریخ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے۔صحت کے شعبہ کی بہتری او رعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اربوں روپے کے وسائل صرف کر کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتربنایا جار ہا ہے اورسرکاری ہسپتالوں میں ہر سال اربوں روپے کی معیاری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

بروز پیر وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں ہفتہ صحت خدمت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صحت عامہ کے شعبہ میں پنجاب حکومت کے نتیجہ خیز اقدامات کی بدولت ہی خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور شعبہ صحت میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

میں صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے مقرر کئے جانے والے اہداف پرپیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہفتہ صحت خدمت کے انعقاد کا مقصد غریب عوام کو صحت کی اہمیت سے آگاہی دینا اور علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کر نا ہے، ہفتہ صحت خدمت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں مربوط بلڈ سکریننگ، ویکسینیشن اورآگاہی کیمپ لگائے جائیں گے اور منتخب دیہی وبنیادی مراکز صحت میں بھی بلڈ سکریننگ ، ویکسینیشن اورآگاہی کیمپ لگائے جائیں گی- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیمپس میں حاملہ خواتین کا معائنہ اور بچوں کی ویکسینیشن کا مفت انتظام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپس میں ہیپاٹائٹس،ایڈز ، ملیریا، ذیابیطس اور دیگر بیماریوںکی تشخیص کیلئے ٹیسٹ بالکل فری کئے جائیں گی-