لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2776 دن ہو گئے

پیر 14 اگست 2017 18:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء)لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2776 دن ہو گئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او آزاد بالگتر کا ایک وفد نے لاپتہ ا فراد وشہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ظالمانہ رویئے عمل کے نظریئے کا دوسرا بنیادی جز جھوٹ بولو اور حکومت کرو کی سیاست ہے اور اس قدر پرانا ہے کہ جس قدر ظلم بجا خود ہے ۔