ملک کی آزادی کے لئے ہمارے اکابرین نے قربانیاں دی ہیں ، مولانا عبداواسع

ملک کو مشکلات میں ڈال دیا دنیا ترقی کر چکی ہے ہم آج بھی وہی ڈگر پر کھڑے ہیں جمہوریت کو مضبوط کئے بغیر ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے،اپوزیشن لیڈر

پیر 14 اگست 2017 18:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی کے لئے ہمارے اکابرین نے قربانیاں دی ہیں مگر آج جو لو گ اقتدار میں ہے انہوں نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا دنیا ترقی کر چکی ہے ہم آج بھی وہی ڈگر پر کھڑے ہیں جمہوریت کو مضبوط کئے بغیر ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے ملک کے تمام اداروں کو اپنے حدود میں رہ کر کام کر نا چا ہئے آئندہ انتخابات کے لئے جمعیت علماء اسلام نے تیاریاں شروع کر دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود اور جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ کو ماڈل ضلع بنا دیا اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر کر دیئے مگر جو لوگ اقتدار میں ہے چار سالوں کے دوران اپنے اضلاع میں کوئی ترقی کام نہیں کئے بلکہ تعصب اور نفرت کی بنیاد پر فنڈز کو اپنے علاقوں میں خرچ کر دیئے لیکن وقت اور حالات جلد بدلیں گے اور ان سے ضرور حساب لیا جائیگا جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور بقاء کے لئے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے ملک کی آزادی کے لئے ہمارے اکابرین نے بڑی قربانیاں دیں اور ہر مشکل دور میں عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر تے مگر بدقسمتی سے آج حکمران عوام کے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں دہشتگردی ، غربت اور پسماندگی کو ختم کرنے میں ناکام رہے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ عوام کو تحفظ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کریں انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا دنیا ترقی کر چکی ہے ہم آج بھی وہی ڈگر پر کھڑے ہیں جمہوریت کو مضبوط کئے بغیر ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے ملک کے تمام اداروں کو اپنے حدود میں رہ کر کام کر نا چا ہئے آئندہ انتخابات کے لئے جمعیت علماء اسلام نے تیاریاں شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :