ملک میں جمہوری اداروںکو مضبوط کر نے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا، انجینئر زمرک خان اچکزئی

پیر 14 اگست 2017 18:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین قلعہ عبداللہ ملک عثمان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری اداروںکو مضبوط کر نے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا مسلم لیگ(ن) کو عوامی نیشنل پارٹی کی بد دعا لگ گئی جب بھی عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ دھوکہ کیا ہے نواز کی حکومت نے مدت پوری نہیں کی97 میں پختونخوا کے نام پر اتفاق نہ کرنے پر ان کی حکومت ختم ہو گئی اور اب سی پیک جیسے اہم منصوبے پر پشتون علاقوں کو شامل نہ کرنے پر ان کی حکومت ختم ہوئی ہم جمہوری لوگ ہے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں لیکن جب کوئی جمہوریت میں رہتے ہوئے وعدے نہیں نبھاتے ان کا انجام یہی ہو تا ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے جدوجہد کی ہے مگر بد قسمتی سے حکمرانوں نے اقتدار کے بعد جمہوریت کی دفاع نہیں کی جب حکمرانی ختم ہو تی ہے تو ان کو جمہوریت یاد آجا تی ہے آج جولوگ جمہوریت کے دعویدار بن کر آئین میں تبدیلی لانا چا ہتے ہیں جب ہم50 سال پہلے ملک میں جمہوریت چاہتے تھے تو ہمیں مختلف القابات سے نوازتے تھے اور یہ لوگ ہماری جمہوریت کا مذاق اڑاتے تھے جب آج ان پر برے دن آگئے تو ان لو گوں کو وہ لوگ یا د آنے لگے جب مشکل دور میں بھی جمہوریت کے لئے جدوجہد کر تے تھے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری اداروںکو مضبوط کر نے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا مسلم لیگ(ن) کو عوامی نیشنل پارٹی کی بد دعا لگ گئی جب بھی عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ دھوکہ کیا ہے نواز کی حکومت نے مدت پوری نہیں کی97 میں پختونخوا کے نام پر اتفاق نہ کرنے پر ان کی حکومت ختم ہو گئی اور اب سی پیک جیسے اہم منصوبے پر پشتون علاقوں کو شامل نہ کرنے پر ان کی حکومت ختم ہوئی ہم جمہوری لوگ ہے جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔