14 اگست نئے سال کے لئے نئے عزم اور اصول کا دن ہے، محمد عظیم کاکڑ

سال سے ملک تجربہ گاہ بنا ہے قومی مفاد پر سمجھوتہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کر نا چا ہئے،کالم نگار و ماہر تعلیم

پیر 14 اگست 2017 18:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) 14 اگست نئے سال کے لئے نئے عزم اور اصول کا دن ہے قومی یکجہتی آئین پاکستان کی پاسداری سے ممکن ہے ان خیالات کا اظہار کالم نگار وماہر تعلیم محمد عظیم کاکڑ نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 14 اگست نئے سال کیلئے نئے عزم اور اصول کا دن ہی70 سال سے ملک تجربہ گاہ بنا ہے قومی مفاد پر سمجھوتہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کر نا چا ہئے بد قسمتی سے ہمارے ہاں قاتلوں کو بہادر، چالاک کو عقلمند اور سرمایہ کار کو بڑا آدمی سمجھتی ہے یہ وقت عوام کو ریلیف دینے اور قومی سطح پر یکجہتی کا ہے اسلام ریاست کیلئے محب وطنی کا مطالبہ کر تی ہے جس کیلئے وطن کی دفاع نہیں وہ بے ایمان ہے تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی محمد عظیم کاکڑ نے ادارے کے اساتزہ اور دیگر معتبرین میں سونیئر تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :