جشن آزادی کی خوشی میں لیسکو نے شہر کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دے دیا

پیر 14 اگست 2017 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) جشن آزادی کی خوشی میں لیسکو نے شہر کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موسم میں تبدیلی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہر کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دے دیا ہے، لیسکو حکام کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں شہر میں گھریلو صارفین کے لئے زیرو لوڈشیڈنگ کر دی گئی ہے تاکہ وہ جشن آزادی کو اپنے گھروں میں آسانی سے منا سکیں، لیسکو کی طلب اڑتیس سو میگاواٹ جبکہ فراہمی بتیس سو میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے چھ سو میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :