نظریہ پاکستان کونسل کے تحت جاری جشنِ آزادی تقریبات کے مرکزی پروگرام کا آغاز، مہمانِ خصوصی بیگم زاہد ملک نے قومی پرچم لہرایا

پیر 14 اگست 2017 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) پاکستان کے 70سالہ جشنِ آزدی کے موقع پر ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں مہمانِ خصوصی بیگم زاہد ملک نے قومی پرچم لہرا کر نظریہ پاکستان کونسل کے تحت جاری ہفتہ روزہ جشنِ آزادی تقریبات کے مرکزی پروگرام کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کونسل کی مجلسِ عاملہ کے نمائندے، ایگزیکٹو افسران، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے اراکین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

پرچم کشائی کی پُروقار تقریب میں وطن عزیز کی سالمیت، سربلندی، استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں جس کے بعد ایوانِ قائد آڈیٹوریم میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے ملی نغموں اور ٹیبلو کی صورت میں پاکستان سے اپنی محبتوں اور عقیدتوں کا اظہار کیا۔ کونسل کی طرف سے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :