نامناسب حالات کے باوجود پاکستان نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے،

2025ء تک پاکستان کو دنیا کے ٹاپ 25 ممالک کے صفوں میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقتصادی اور سماجی ترقی کی پالیسیاں جاری رکھنا ضروری ہیں وزیر داخلہ احسن اقبال کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام

پیر 14 اگست 2017 18:08

نامناسب حالات کے باوجود پاکستان نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملک کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نامناسب حالات کے باوجود پاکستان نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 2025ء تک پاکستان کو دنیا کے ٹاپ 25 ممالک کے صفوں میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقتصادی اور سماجی ترقی کی پالیسیاں جاری رکھنا ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں ان اصول و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانا ہو گا جو قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ فلاحی اور حقیقی جمہوری ریاست بنانے کیلئے وضع کئے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہمیں بطور قوم تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے اور اسے شکست فاش دینے کا عزم کرنا ہو گا، ہمیں آپس میں بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے تمام مظاہر کو شکست دینا ہو گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بطور قوم ہمیں سخت محنت، ایمانداری اور عزم کے ساتھ ایک ترقی یافتہ پاکستان کیلئے پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :