نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ملک کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب

پیر 14 اگست 2017 18:08

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ملک کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ملک کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ نئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمیشن سیّد حیدر شاہ نے چانسری کے سبزہ زار میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔ پاکستانی ہائی کمیشن سکول کی ایک طالبہ ایمان سرور نے اس موقع پر تقریر کی جبکہ سکول کے دیگر طلباء و طالبات نے ملی نغمے گائے اور ٹیبلوز پیش کئے۔ قائم مقام ہائی کمشنر کی اہلیہ پلوشہ حیدر نے بعدازاں بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے۔ پاکستانی قائم مقام ہائی کمشنر نے بعد ازاں آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :