ہانگ کانگ میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالہ سے پرچم کشائی کی تقریب

پیر 14 اگست 2017 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) چین کے خود مختار علاقہ ہانگ کانگ میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالہ سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالقادر میمن نے قومی پرچم لہرایا۔ پاکستان کلب میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں پاکستانی اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر اور وزیرِاعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے اور ملک کیلئے خصوصی دعائیںمانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :