علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یوم آزادی کے حوالے سے اپنے علاقائی دفاتر کے ذریعے ملک گیر سطح پر سال بھر تقریبات منعقد کرے گی

تقریبات میں نئی نسل کو پاکستان کے حصول کے لئے دی گئی قربانیوں کو یاد رکھنے ،ْوطن عزیز کو حقیقی اسلامی اور فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کی طرف راغب کیا جائے گا،نو جوان پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر دیں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا شعبہ پاکستان سٹڈی کی "یوم آزادی " بارے تقریب سے طلبہ کے نام پیغام

پیر 14 اگست 2017 17:54

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یوم آزادی کے حوالے سے اپنے علاقائی دفاتر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) پاکستان کے حصول کے لئے دی گئی بے مثال قربانیوں کی یاد کو زندہ و جاوید رکھنے ،ْوطن عزیز کو ایک حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے نئی نسل کو اپنے بزرگوں کی نقش قدم پرچلنے کی طرف راغب کرنے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وطن عزیز کی 70ویں یوم آزادی کے حوالے سے ملک کے مختلف اہم شہروں میں موجود اپنے علاقائی دفاتر کے ذریعے ملک گیر سطح پر سال بھر تقریبات منعقد کرے گی "ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شعبہ پاکستان سٹڈی کے زیر اہتمام منعقدہ "یوم آزادی "کی تقریب سے طلبہ کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے ،ْ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی امن پسند اور محبت کرنے والے افراد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی استحکام اور ترقی کے لئے ہم میں سے ہر ایک نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نو جوان ملک کا مستقبل ہیں اس لئے ان پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر دیں ۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگ آزدی کو سانس لینے سے زیادہ اہمیت دیتے تھے ،ْ آزادی کے حصول سے زیادہ اسے قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے حلقہ اختیار میں تندھی اور دلجمعی سے ملک کی خدمت کرے۔ تقریب کے آغاز میں یونیفارم میں ملبوس یونیورسٹی کے سیکیورٹی گارڈ کے ایک چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کے سائے تلے منظم انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بعد ازاں فیکلٹی آف سائنس کی ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی ۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسسزکی ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ رجسٹرار ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قریشی اور شعبہ پاکستان سٹڈی کے ڈاکٹر بادشاہ سردا ر اور طلبہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح ،ْ علامہ محمد اقبال اور دیگر اکابرین تحریک آزادی ،ْ شہدائے تحریک پاکستان کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے بھی اجتماعی دعا کی گئی۔ رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس بچوں نے ملی نغمے ،ْ تقاریر اور"پاکستان زندہ باد'کے نام سے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے تقریب یوم آزادی کو چار چاند لگادئیے۔ آخر میںملی نغموں اور تقاریر کے مقابلوں میں کامیاب طلبہ میں اسناد اورتحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔